کیرولائنا :سمندری طوفان 18 افراد کی زندگیاں نگل گیا

Last Updated On 17 September,2018 09:53 am

کیرولائنا (دنیا نیوز ) امریکا میں سمندری طوفان فلورنس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں سات لاکھ چالیس ہزار گھروں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔

امریکا میں سمندری طوفان فلورنس سے تباہی بڑھتی جا رہی ہے۔ شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں طوفان کےبعد صورتحال انتہائی خراب ہے۔ حکام کے مطابق ریاستوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے۔

ولمنگٹن میں بھی طوفان کی وجہ سے تباہی ہوئی۔ شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں، عمارتوں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ تاحال کئی افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہیں۔
 

Advertisement