خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے ٹرانزٹ ویزہ فری کردیا

Last Updated On 27 September,2018 09:29 pm

دبئی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے دبئی اور ابوظہبی ٹرانزٹ ویزہ 48 گھنٹے کے لیے فری کردیا۔

حکام کے مطابق 50 درہم کی ادائیگی سے ویزے کی معیاد میں مزید 4 دن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانزٹ ویزہ لینے کے لیے ہوائی اڈوں پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے دنیا بھر کے مسافروں کو بذریعہ متحدہ عرب امارات سفر میں آسانی ہوگی اور سیاحت کے فروغ سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔