افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات آج ماسکو میں ہونگے

Last Updated On 09 November,2018 10:37 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلے براہ راست امن مذاکرات آج ماسکو میں ہونگے، امن مذاکرات میں روس نے گیارہ ملکوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پاکستانی وفد مذاکرات میں شرکت کریگا، روس کے وزیر خارجہ، ڈپٹی وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات کا باضابطہ افتتاح کرینگے، افغان حکومت نے امن کونسل کے وفد کو مذاکرات میں بھیجنے کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے بھی کہا ہے کہ وہ بھی وفد ماسکو بھیجیں گے۔

ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے مطابق روس میں امریکی سفارت خانے کا وفد مذاکرات میں شریک ہوگا، قطر میں قائم طالبان کے "سیاسی دفتر" کا پانچ رکنی وفد بھی شرکت کرے گا۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان اجلاس میں افغان وفد کے ساتھ رابطے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔