امریکا: 'نومنتخب رکن کانگرس کو پہلی تنخواہ کا انتظار'

Last Updated On 11 November,2018 08:49 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں نو منتخب خاتون رکن کانگریس کے پاس گھر کرائے پر لینے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہیں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کا انتظار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویورک سے منتخب ہونے والی خاتون رکن کانگریس کی مالی حالت اتنی مخدوش ہے کہ وہ واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کی منتظر ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اپنی کچھ بچائی ہوئی کمائی پر گزر بسر کر رہی ہیں۔

الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 29 سال کی عمر میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

جبکہ دوسری طرف بعض نقادوں نے انکے ان دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک نجی میگزین کے فوٹو شوٹ کے لیے ہزاروں ڈالر کا لباس پہنا ہوا تھا جس پر خاتون رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ وہ لباس انہوں نے مستعار لے کر پہنا تھا۔

 

Advertisement