دیوالی پر آتش بازی: 41 بھارتی شہروں میں سموگ کا راج

Last Updated On 10 November,2018 08:59 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے کئی شہر گیس چیمبر کا منظر پیش کرنے لگے۔ پچھلے تین روز میں بھارت کے اکتالیس شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ۔ پاکستان کے لیے خطرہ کی گھنٹی، ہنگامی اقدامات کی ضرورت۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر بھاری مقدار میں آتش بازی کی گئی جس سے فضائی آلودگی میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ ایک تخمینے کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں پچاس لاکھ کلو گرام آتش بازی مواد چلایا گیا جس سے فضائی آلودگی کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی چلی گئی۔

دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کے محمکے نے دہلی میں بھاری گاڑیوں کے داخلے پر، تعمیرات پر اور کوئلے سے چلنے والی انڈسٹریز پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اسی طرح لاہور سمیت پاکستان کے کئی شہر سموگ کی لپیٹ میں ہیں جسکے باعث شہری متعدد بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کا فضائی آلودگی انڈیکس 300 سے زیادہ ہوچکا ہے جو سانس لینے کے لیے بہت برا ہے۔

 

Advertisement