آئیونکا ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کی ای میلز کا موازنہ نہ کیا جائے، ٹرمپ

Last Updated On 21 November,2018 06:46 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آئیونکا ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کی ای میلز کا موازنہ نہ کیا جائے، آئیونکا کے ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز سے متعلق خبریں جعلی ہیں۔

آئیونکا ٹرمپ کے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کا سرکاری استعمال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیٹی کے دفاع میں میدان میں آ گئے، صدر ٹرمپ کہتے ہیں سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن اور ٹاپ وائٹ ہاؤس ایڈوائزر آئیونکا ٹرمپ کی ای میلز کا موازنہ کرنا غلط ہے۔

آئیونکا کے پرائیوٹ اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آئیونکا کی تمام ای میلز صدارتی ریکارڈ پر ہیں، انہوں نے ہیلری کی طرح ای میلز کو ڈیلیٹ نہیں کیا۔

صدر ٹرمپ کئی بار ہیلری کلنٹن کو ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز کرنے پرتنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔