امریکی تاریخ کا بدترین سیریل کلر، 90 لوگوں کے قتل کا اعتراف

Last Updated On 30 November,2018 08:33 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک شخص نے جیل میں 90 لوگوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر ہو سکتا ہے

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ سی میول لٹل نامی یہ شخص بے گھر اور منشیات کا عادی ہے اور 2012 میں اسے منشیات کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔تحقیقات کے دوران ملزم نے 1970 سے لیکر 2005 کے درمیان درجنوں قتل کا اعتراف کیا ہے ۔رواں سال مئی میں ایف بی آئی کے سامنے اس نے تمام لوگوں کے نمبر بتائے یہ بھی بتایا کہ کس کو کہاں قتل کیا۔امریکا میں سب سے زیادہ خطرناک سیریل کلر اب تک کیری رڈگوے ہے جس نے 49 لوگوں کو قتل کیا ، وہ اس وقت واشنگٹن کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے ۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ لٹل کے اعتراف کے بعد محکمہ انصاف کئی ریاستوں کے ساتھ مل کرملک بھر کے غیر حل شدہ قتل کیسز پر دوبارہ تحقیق کر رہی ہے ۔