قندھار: فورسز پر حملے کی تیاری کے دوران دھماکہ، 37 طالبان جنگجو ہلاک

Last Updated On 02 December,2018 11:48 pm

قندھار: (دنیا نیوز) افغانستان میں طالبان اپنے ہی بم کا نشانہ بن گئے، قندھار میں فورسز پر حملے کی تیاری کے دوران بارودی کار دھماکے سے پھٹ گئی، سینتیس ہلاک، درجنوں زخمی۔

افغان صوبے قندہار میں طالبان کی اپنی گاڑی میں ہونے والے دھماکہ کے نتیجے میں سینتیس شدت پسند جنگجو مارے گئے، کار کو افغان فورسز پر حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں 37 طالبان مارے گئے جبکہ 15 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ گورنر قندھار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کار بم سے جنوبی صوبے زابل میں افغان فورسز کو نشانہ بنانے کی کی تیاری کر رہے تھے۔

طالبان سے مذاکرات کے لیے افغان صدر اشرف غنی نے تیرہ رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے تاہم افغان فورسز اور طالبانکے درمیان لڑائی تاحال جاری ہے۔