فرانس: پُرتشدد مظاہروں کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس

Last Updated On 04 December,2018 08:39 pm

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں حکومت نے پرتشدد مظاہروں کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ احتجاج میں 4 افراد ہلاک 300 زخمی اور 400 گرفتار ہوئے تھے۔

فرانسیسی حکومت نے آخر کار مظاہروں کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر میخواں نے وزیراعظم کو مظاہرین سے مذاکرات کی ذمہ داری تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم فلپ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئیں۔

یورپی ملک فرانسں میں ڈیزل اور پٹرول پر عائد محصولات کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا تھا جس کے بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں کے دوران 4 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے مظاہرے ختم کرنے کی کوشش کی جس کے دوران 400 شہری بھی گرفتار کئے گئے تاہم مظاہرے نہ تھمے۔ جس پر حکومت نے اضافی ٹیکس واپس لے لئے۔
 

Advertisement