شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

Last Updated On 08 January,2019 02:46 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن امریکہ کی جانب سے پابندیاں اٹھانے سے انکار کے بعد 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما چینی صدر کی دعوت پر چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے۔ شمالی کوریا کے رہنما اپنی اہلیہ اور اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ 10 جنوری تک چین میں قیام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے دورہ چین کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ دوسری ملاقات کے لیے مذاکرات کرنا ہے، اس کے علاوہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن عالمی پابندیوں میں نرمی کے لیے بھی بیجنگ کی مدد چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا گزشتہ ایک سال کے دوران چین کا چوتھا دورہ ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار گزشتہ سال جون میں کم جونگ اُن سے ملے تھے۔