الیکشن جیتنے کیلئے فکر مند مودی سرکار کا مذاکرات سے پھر انکار

Last Updated On 12 January,2019 11:39 am

ممبئی: (دنیا نیوز) الٹا چور کو توال کو ڈانٹنے لگا، الیکشن جیتنے کیلئے فکر مند مودی سرکار نے مذاکرات سے پھر انکار کر دیا۔ بھارتی حکام نے پاکستان پر الزام دھرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد بات چیت میں سنجیدہ نہیں۔

الٹاچور کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کو مذاکرات میں غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔ اپریل میں انتخابات کی وجہ سے مودی سرکار پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر ہی نہیں سکتی کیونکہ مودی کے مہان بھارت میں پاکستان مخالف بیان بازی ہی ووٹ بینک کی مضبوطی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت سے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے لیکن عقل کے عاری بھارت سے مثبت ردعمل کی کوئی توقع نہیں کی جاسکتی۔
 

Advertisement