امریکا اپنے ذاتی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، عراقی صدر

Last Updated On 04 February,2019 09:27 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراقی صدر برہام صالح نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنا دیں، کہتے ہیں کہ امریکا اپنے ذاتی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، ہمارا آئین عراقی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

عراقی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید ردعمل، ایران کی نگرانی کیلئے عراق میں افواج رکھنے کے بیان پر برہام صالح سیخ پا ہو گئے۔ عراقی صدر نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹے، ہمارا آئین عراقی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔

عراقی صدر برہام صالح کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کی عراق میں موجودگی دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کی وجہ سے ہے اور اس معاہدے سے تجاوز قابل قبول نہیں ہوگا۔