مقبوضہ کشمیر: پلوامہ میں بھارتی بربریت، کشمیری نوجوان شہید

Last Updated On 13 February,2019 04:53 pm

سری نگر: (دنیا نیوز) انسانیت سے عاری بھارتی فوج نے کشمیری جوان کو شہید کر دیا، سخت سردی کے باوجود جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، دوسری طرف حریت رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کے خلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

مقبوضہ وادی کے ضلع پلوامہ میں جابر بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک جوان کو شہید کردیا ہے جسکے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ادھر کشمیری حریت رہنماؤں نے بھارتی حکومت کی مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کی سازش کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیریوں کے خصوصی قانون کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دلانے والے آرٹیکل 35 کے خلاف کیس کی سماعت آج بھارتی سپریم کورٹ میں ہورہی ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 کے مطابق کسی بھارتی کو مقبوضہ وادی کشمیر میں جائیداد خریدنے کی اجازت نہیں ہے۔

 

Advertisement