بھارتی فوج کا بڑا نقصان، 9 فوجیوں کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں: ڈاکٹر ترپاٹھی

Last Updated On 03 March,2019 11:22 am

سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو زبردست نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر ان کے فوجی مسلسل مر رہے ہیں۔ راجوری ضلع کے ہسپتال سے ڈاکٹر راجوی ترپاٹھی ٹویٹر کے ذریعے بھارتی فوج کے نقصان کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتے رہے۔ موودی سرکار نے تنگ آ کر ان کا اکاؤنٹ ہی بند کروا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجیوں کی لاشیں دھڑا دھڑ گررہی ہیں، مودی سرکار شرمندگی سے بچنے کے لیے ہلاکتیں چھپا رہی ہے مگر مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر راجیو ترپاٹھی سارا پول کھولتے رہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ہسپتال میں ایک کیپٹن سمیت آٹھ فوجیوں کی لاشیں لائی گئی ہیں، بتیس زخمی فوجی بھی ہسپتال منتقل کیے گئے۔ میڈیا کو ہسپتال کے اندر آنے کی اجازت نہیں ہے اور ڈاکٹروں کو بھی اصل صورتحال بتانے سے روک دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ترپاٹھی نے یہ بھی لکھا مودی جی بس کریں، جنگ صرف تباہی ہے، فوجیوں کی بھی فیملیز ہیں، وہ کوئی روبوٹ نہیں۔