انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی بھارت کو تنبیہ

Last Updated On 07 March,2019 10:36 am

جنیوا: (دنیا نیوز) انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کی خاطرمعاشی اسحتصال سے کمزورطبقہ مزید پسے گا۔

بھارت میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال کا تذکرہ عالمی ایوانوں میں بھی ہونے لگا، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی سربراہ نے مسلمانوں کو ہراساں کیے جانے پر بھارت کو تنبیہ کر دی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سالانہ رپورٹ میں مشیل باچلیٹ کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ہراساں کیے جانے کے واقعات بڑھے ہیں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انسانی حقوق کی سربراہ نے کہا کہ بھارت کی محدود سیاسی مفادات کی خاطر ملک میں"تقسیم کرنے والی پالیسی" سے معاشی مفادات کو دھچکا لگ سکتا ہے جس سے پہلے سے ہی کمزور اور پسے ہوئے طبقہ کی زندگی مزید متاثر ہو گی۔