وینزویلا میں بجلی کا بدترین بریک ڈاؤن

Last Updated On 08 March,2019 07:45 pm

کراکس: (دنیا نیوز) ملک کے ستر فیصد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ صدر مدورو کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کرکے امریکا نے جنگ مسلط کر دی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے صورتحال کا ذمہ دار وینزویلا کی حکومت کو قرار دیا ہے۔

امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں مزید کشیدگی، وینزویلا نے بجلی کے طویل شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔

گزشتہ روز وینزویلا کے دارالحکومت سمیت ملک کے 70فیصد علاقوں میں 36 گھنٹوں تک بجلی غائب رہی جس پر صدر مدورو نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے بجلی کی طویل بندش کر کے "بجلی کی جنگ" مسلط کر دی ہے۔ وزیر توانائی نے بھی ملبہ امریکا نواز اپوزیشن پر ڈال دیا۔

صدر مدورو کے الزام پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں بجلی کی بندش کی ذمہ دار مدورو کی حکومت ہے۔ واشنگٹن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کووینزویلا کا صدر تسلیم کرنے پر امریکا اور وینزویلا کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

 


 

Advertisement