بھارتی فضائیہ نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھٹی پر بھیج دیا

Last Updated On 14 March,2019 11:02 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈین ائیر فورس اور دیگر ایجنسیوں نے ونگ کمانڈر ابھینندن کی ڈی بریفنگ مکمل کر لی ہے جس کے بعد انھیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو فوج کے ڈاکٹروں کی تجویز پر چھٹی پر بھیجا گیا ہے۔ چھٹی کے بعد میڈیکل بورڈ ابھینندن کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ دوبارہ معائنے کے بعد ابھینندن کے جہاز اڑانے کا فیصلہ ہو گا۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش میں پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان سے واپسی کے بعد ابھینندن کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جس میں پتا چلا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی اور ایک پسلی میں بھی زخم ہے، اس لیے اسے مزید میڈیکل چیک اپ سے گزرنا پڑے گا۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر ابھینندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ابھینندن جب تک پاکستان میں رہا، اس کے ساتھ بہترین سلوک کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد چائے سے تواضع کی گئی اور بھارت واپسی پر کپڑوں کا تحفہ دیا گیا۔

دوسری جانب بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر کے ساتھ انتہائی نارووا سلوک کیا، اسے بھارتی وزیر دفاع کے سامنے مجرموں کی طرح پیش کیا گیا۔ اور دس فٹ دور کرسی پر بٹھایا گیا۔

بھارت واپسی کے وقت ونگ کمانڈر ابھینندن کو نہ تو کوئی سیلوٹ مارا گیا اور نہ ہی اسے استقبال کے وقت پھول پیش کی گئے تھے، انڈین حکام قیدیوں کی طرح اسے لے کر چلتے بنے۔
 

Advertisement