میلا نیاکے بجائے دوروں میں دوسری عورت ساتھ ہونیکی افواہ غلط:ٹرمپ

Last Updated On 14 March,2019 05:20 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) صدر ٹرمپ نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ مختلف دوروں کے دوران خاتون اوّل کے بجائے کوئی دوسری خاتون کام میں ان کا ساتھ دے رہی ہوتی ہے ۔

اپنے ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبر کیلئے خاتون اوّل کی تصاویر فوٹو شاپ کی گئیں، پھر سازشی کہانیاں گھڑی گئیں کہ الباما اور دیگر علاقوں کے دوروں کے دوران ان کیساتھ خاتون اوّل نہیں تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ کے گزشتہ ہفتے کے دورہ الباما کے دوران خاتون اوّل کی جگہ کوئی دوسری خاتون ان کے ہمراہ تھی جس نے چہرہ چھپانے کیلئے بڑا سیاہ چشمہ لگا رکھا تھا۔ 

Advertisement