امریکا کی ایران کے پاسدارن انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاری

Last Updated On 06 April,2019 10:00 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کی تیاری کر لی، یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہوگا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی فوج نے شام میں بشارا لاسد کا ساتھ دیا، لبنان میں حزب اللہ کی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی ہے۔ 2017 میں ایسی ہی اطلاعات پر ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ حکومت کو تباہ کن جوابی اقدام سے خبردار کیا تھا۔

امریکا اس سے پہلے ایران سے کی گئی نیو کلیئر ڈیل یکطرفہ طور پر ختم کرچکا ہے۔