مقبوضہ وادی: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری شہید

Last Updated On 26 April,2019 11:53 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، اننت ناگ میں فوج نے فائرنگ کر کے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اننت ناگ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں خونی کھیل رچایا اور فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ پولیس کا علاقے میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی۔