سری لنکن سیکرٹری دفاع مستعفی، مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر جاری

Last Updated On 25 April,2019 09:53 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے سیکرٹری دفاع مستعفی ہو گئے۔ ہیمارسی فرنینڈو نے اپنے استعفی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو نے صدر میتھریپالا سریسینا کو بھیجے گئے استعفی میں لکھا ہے کہ ایسٹر کے دوران ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ صدر یہ ذمہ داری اب کسی اور کو دے دیں۔

دوسری طرف سری لنکن پولیس ہیڈ کوارٹر نے حملوں میں مطلوب مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ افراد کو دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔ پولیس کے مطابق اب تک 76 افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ظہران ہاشم کی بہن نے حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جو میرے بھائی نے کیا وہ شدید خوف زدہ ہیں۔