ایسٹر حملوں کے دہشتگردوں نے بھارت سے تربیت لی: سری لنکن آرمی چیف

Last Updated On 05 May,2019 11:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار، سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل مہیش سینانائیکے کا کہنا ہے کہ ایسٹر حملوں کے دہشت گردوں نے بھارت کے تین شہروں سے تربیت لی۔

مقبوضہ کشمیر، بلوچستان اور اب سری لنکا، بھارت دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار ثابت ہو گیا۔ سری لنکا کے آرمی چیف نے بی بی سی کو انٹرویو میں بتایا ایسٹر حملوں کے دہشت گردوں نے تربیت کے لیے بھارت کے تین شہروں کے دورے کیے۔

سری لنکن آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سیکیورٹی فورسز پر اعتماد ہے، پولیس جتنا ممکن ہوجلد ملک میں معمولات بحال کرے گی۔

یاد رہے کہ 21 اپریل کو کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔