ایران سے جنگ نہیں چاہتے، حملے پر جواب دیں گے: مائیک پومپیو

Last Updated On 15 May,2019 10:51 am

تہران: (دنیا نیوز) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ نہیں چاہتے، مفادات پر حملےکی صورت میں جواب دیا جائےگا۔ امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں فوج تعیناتی کی رپورٹ کی بھی تردید کر دی۔

کشیدگی بڑھا کر کم کرنے کی باتیں، امریکا کا مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑے، جنگی جہاز اور دیگر جنگی سامنا پہنچانےکے بعد نیا بیان سامنے آ گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتے۔ مفادات پر حملے کی صورت میں جواب دیا جائے گا۔

ایران کے روحانی پیشوا اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے بھی کہا ہے کہ امریکا سے جنگ نہیں ہو گی۔ ایران، امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات بھی نہیں کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کی ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایک لاکھ بیس ہزار فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ بندی کررہا ہے۔