سری لنکا میں وزرا سمیت 9 مسلم اراکین پارلیمنٹ احتجاجا مستعفی ہو گئے

Last Updated On 04 June,2019 01:02 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) ایسٹر دھماکوں کے بعد ملک بھر میں اپنی برادری کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز حملوں پر سری لنکا کے وزرا سمیت 9 مسلم اراکین پارلیمنٹ نےاپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

سری لنکا کے تمام مسلمان وزراء اور ان کے ماتحت مسلمان افسران نے اپنے عہدوں سے احتجاجا استعفی دے دیا، سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں کے بعد بدھوں نے مسلمان کمیونٹی پر زندگی تنگ کررکھی ہے۔

صدر میتھری پالا کے حامی رکن اسمبلی نے 3 مسلمان سیاست دانوں کو معطل کرنے کا مطالبہ تھا جس کے بعد نو اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا۔