ٹرمپ کی چین کیخلاف برطانیہ کو ساتھ ملانے کی کوشش، ایران کیخلاف پھر جنگ کا شوشہ

Last Updated On 05 June,2019 01:07 pm

لندن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے جاری تجارتی جنگ میں برطانیہ کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش شروع کر دی۔ دوسری جانب ایک بار پھر ایران کے خلاف جنگ کا شوشہ چھیڑتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے کسی بھی وقت جنگ ہو سکتی ہے۔ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جنگ نہ ہو لیکن اسے خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا.

 

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کی اور چین کے خلاف تجارتی جنگ میں ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔ مبصرین کے مطابق برطانیہ کے لیے مشکل ہے کہ وہ امریکی صدر کی درخواست کو مسترد کرے۔

 

دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کو دنیا کا نمبر ون دہشت گرد کہہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا امکان موجود ہے۔ ایک برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے کسی بھی وقت جنگ ہو سکتی ہے ۔ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جنگ نہ ہو لیکن اسے خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

امریکی صدر نے کہا جب انہوں نے صدر کا دفتر سنبھالا اس وقت ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد تھا اور اب بھی ہے۔

  •