دبئی(ویب ڈیسک) دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک پاکستانی اور 12 بھارتیوں سمیت 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔
Friends and relatives of passengers who died in the horrific bus crash in #Dubai are waiting outside Al Rashidiya Police Station.
— Khaleej Times (@khaleejtimes) June 7, 2019
(Photos by Mohammed Mustafa Khan/Khaleej Times)
Live updates - https://t.co/CFUP3nAFAP pic.twitter.com/x6XM1JLtk0
حادثے میں ہلاک افراد کی میتیں اور زخمیوں کو راشد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق حادثہ دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بس میں 31 مسافر سوار تھے جو بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان واپس جارہے تھے۔
دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، جس کا نام شفیق بتایا جا رہا ہے۔
With great sadness we inform that Indian fatalities in Dubai bus accident has gone up to 12. Our officers are at Rashidiya police station and mortuary to extend all assistance. Our effort now is to get formalities completed soon so that mortal remains can be repatriated soon. pic.twitter.com/ai3mbesBDl
— vipul (@vipulifs) June 7, 2019
بھارت کے دبئی میں قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ مرنے والے 12 کا تعلق بھارت سے ہے۔ نعشوں کے معاملے پر دبئی کے حکام سے رابطے میں ہیں اور جلد سے جلد کاغذی کارروائی مکمل کر لیں گے۔ ہمیں امید ہے کہ کل یا پرسوں نعشیں مل جائینگی جس کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی جائینگی۔