تائیوان کے معاملے پر امریکا آگ سے نہ کھیلے: چین کی دھمکی

Last Updated On 12 July,2019 05:55 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) تائيوان کے معاملے پر چينی اعلیٰ ترين سفارتکار وانگ يی نے امريکا کو خبردار کيا ہے کہ آگ سے نہ کھيلے۔

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں وانگ نے کہا کہ  کوئی بھی بيرونی قوت چين کے اتحاد کو نہيں روک سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: تائیوان کیساتھ اسلحہ کا معاہدہ منسوخ کیا جائے: چین کا امریکہ سے مطالبہ

چینی اعلیٰ سفارتکار وانگ یی کا يہ بيان امريکی محکمہ خارجہ کے اس اقدام کے رد عمل ميں سامنے آيا ہے جس کے تحت محکمے نے تائيوان کو دو اعشاريہ 2.2 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ چين تائيوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔

دوسری طرف چین نے تائیوان کو اسلحہ بیچنے والی امریکی کمپنیوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکا کے تائیوان کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر اسلحہ بیجنے کے اعلان پر چین کا کہنا تھا کہ امریکا کا تائیوان کو اسلحہ بیچنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے چین تائیوان کو ہتھیار بیجنے والی امریکی کمپنیوں پر پابندی عائد کرے گا۔
 

Advertisement