ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ہو گی: حسن روحانی

Last Updated On 06 August,2019 03:30 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ تمام جنگوں کی ماں ہو گی، وہ تہران میں وزرات خارجہ میں خطاب کر رہے تھے۔

خطاب کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کے حق میں ہے لیکن امریکا ایک اسلامی جمہوریہ پر لگائی پابندیاں ہٹائے۔ وہ وزارت خارجہ میں سفارتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خارجہ پالیسی پوری عوام سے متعلق ہے اور وزیر خارجہ جواد ظریف خارجہ پالیسی میں ایرانی عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔