سرینگر: (روزنامہ دنیا) کشمیری رہنما شہلا رشید نے کہا ہے کہ شوپیاں میں 4 کشمیریوں پر بھارتی فوج کی طرف سے انسانیت سوز تشدد کا انکشاف ہوا ہے، کشمیریوں کو فوجی کیمپ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظلوموں کے سامنے مائیک رکھ کر چیخیں سپیکر کے ذریعے پورے علاقے کو سنوائی گئیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اتوار کو کشمیری رہنماشہلا رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں میں 4 کشمیریوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز تشدد کا انکشاف ہوا ہے، کشمیریوں کو فوجی کیمپ لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظلوموں کے سامنے مائیک رکھ کر چیخیں پورے علاقے کو سنوائی گئیں، علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے بھارتی فوج نے شیطان کو بھی شرمادیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
10) In Shopian, 4 men were called into the Army camp and "interrogated" (tortured). A mic was kept close to them so that the entire area could hear them scream, and be terrorised. This created an environment of fear in the entire area.
— Shehla Rashid شہلا رشید (@Shehla_Rashid) August 18, 2019