پابندیاں ختم ہوئیں پھر دیکھنا نوجوان کیسا ردعمل دیتے ہیں: والد برہان وانی

Last Updated On 30 August,2019 04:11 pm

سرینگر: (روزنامہ دنیا) شہید کشمیری مجاہد برہان وانی کے والد مظفر وانی نے کہاہے کہ ان پابندیوں کے خاتمے کے بعد دیکھنا نوجوان بھارت کو کیسا ردعمل دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70سال سے ہم بھارتی ظلم برداشت کررہے ہیں، موجودہ صورتحال میں ہمیں زبردستی خاموش کردیاگیا ،انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ پابندیوں کا وقفہ ختم ہوگا تو دیکھنا پھر کشمیری لڑکے کیسے بھارت کو ردعمل دیتے ہیں۔اونتی پورہ کے رہائشی رشید نامی نوجوان نے کہاکہ بھارتی فوج نے مجھے کئی بار پیشکش کی کہ ہمارے لیے جاسوسی کرو،انہوں نے انکار پر مجھے دھمکیاں بھی دیں،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی،نوجوان نے کہا کہ اگر دھمکیاں جاری رہیں تو میں مجاہدین کی صف میں شامل ہونا پسند کرونگا۔