مظلوم کشمیریوں پر 27 ویں روز بھی جبری پابندیاں، جگہ جگہ احتجاج

Last Updated On 31 August,2019 09:46 am

سرینگر: (دنیا نیوز) جنت نظیر وادی مسلسل 27 روز سے بھارتی بربریت کا شکار ہے، مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، جگہ جگہ احتجاج سے سری نگر میدان جنگ بن گیا۔

انسانیت سے عاری قابض بھارتی فوج نے خواتین اور بچوں کو آنسو گیس اور پیلٹ گن سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کا رات گئے کشمیریوں کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب تک دس ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز بھاری آرمی چیف نے سری نگر کا دورہ کیا۔ بھارتی آرمی چیف کی آمد کے موقع پر حفاظتی دستوں نے سرینگر اور وادی کے دوسرے شہروں اور دیہی علاقوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی۔