ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مذمت، کرفیو ہٹانے کا مطالبہ

Last Updated On 02 September,2019 11:27 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی نے آسام میں 19 لاکھ افراد کی شہریت ختم کرنے پر بھی بھارت کی مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، انسانی حقوق کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر پاندی ختم کی جائے۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ آسام حکومت شہریت سے محروم ہونے والوں کی دوبارہ سماعت کو یقینی بنائے، یہ 19 لاکھ افراد فیصلے کے بعد 120 دنوں میں ٹربیونل کے سامنے اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔