سعودی عرب: خالد الفلیح برطرف، شاہ سلمان کا بیٹا وزیر توانائی تعینات

Last Updated On 09 September,2019 03:15 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خالد الفلیح کو برطرف کرکے اپنے 34 سالہ بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو وزیر توانائی تعینات کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے وزیر توانائی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سوتیلے بھائی ہیں۔ سعودی عرب کی معیشت خام تیل کے گرتے نرخوں کے باعث مالی مسائل کا شکار ہے۔

شاہ سلمان قومی آئل اینڈ گیس کمپنی آرامکو کے حصص پرائیویٹ سرمایہ کاروں کو فروخت کرنا چاہتے ہیں، ایسے وقت میں وزیر توانائی کی تبدیلی بڑا فیصلہ ہے۔