برطانوی ملکہ نے بریگزٹ امیگریشن بل متعارف کروا دیا، یورپی شہریوں کو ویزہ لینا ہو گا

Last Updated On 15 October,2019 06:02 pm

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزٹ امیگریشن بل متعارف کروا دیا، جنوری 2021 سے یورپی شہریوں کو برطانیہ کا ویزہ درکار ہو گا۔

برطانوی ملکہ الزبتھ نے برطانوی پارلیمان سے خطاب کے دوران وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے تیار کیے گئے امیگریشن کے اس قانونی مسودے کو متعارف کرایا ہے جو یورپین یونین سے برطانیہ کی حتمی علیحدگی کے بعد نافذ ہو گا۔

اس بل کے تحت یورپی ممالک کے شہریوں کیلئے آزادانہ طور پر برطانیہ آنے جانے کی سہولت جنوری 2021 سے ختم کر دی جائے گی اور ان پر برطانیہ آنے کیلئے ویزے اور دیگر قواعد کی وہی شرائط عائد ہوں گی جو دنیا کے باقی ممالک سے سفر کرنے والوں پر نافذ ہوتی ہیں۔

برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی، پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی جس کے بعد ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔