سعودی شہزادہ ترکی بن عبد اللہ بن سعود انتقال کر گئے

Last Updated On 16 November,2019 06:56 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان ال سعود انتقال کرگئے جس کی تصدیق شاہی عدالت نے کردی ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے افسوس ناک خبر دی ہے کہ سعودی شہزادہ شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ امام ترک بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

سعودی شاہی عدالت کا کہنا ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود بن نصیر بن فرحان ال سعود انتقال کرگئے ہیں۔

شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن سعود کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ترکی بن عبداللہ بن سعود کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔