افغانستان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو امریکی فوجی ہلاک

Last Updated On 20 November,2019 06:02 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد دو امریکی فوج ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے صوبے لوگار میں پیش آیا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق واقعہ حادثاتی تھا، حملے کے نتیجے میں نہیں پیش آیا۔

دوسری طرف افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر لوگار صوبے میں ہم نے مارا گرایا ہے ہیلی کاپٹر میں موجود امریکی فوجی بھی مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دوسرے واقعہ میں طالبان نے ضلع امام صاحب میں افغان فوجی بیس پر حملہ کیا، حملے میں 13 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔