ناروے: اسلام مخالف مظاہرہ، مسلمان شخص کی بہادری سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 23 November,2019 09:42 am

اوسلو: (ویب ڈیسک) ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران ایک مسلمان شخص کی بہادری سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران غیر مسلموں کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی جس کے خلاف مرد مجاہد میدان میں آیا اور بے حرمتی کرنے والوں کو شیر کی دھاڑ کی طرح للکار دیا۔

مسلمان نوجوان جس کا نام الیاس بتایا جا رہا ہے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی آنکھوں کا تارا بن گیا جب وہ قرآن مجید کی بے حرمتی دیکھتے ہوئے خود پر قابو نہ رکھ پایا اور بھرپور انداز میں اسلام کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے حوصلے پست کر دیئے۔

الیاس نے مجمع میں جب ریلی کے مظاہرین کو للکارہ تو پوری دنیا سے پذیرائی ملی۔ سوشل میڈیا پر نوجوان  ڈیفنڈر آف اسلام  کے نام سے ٹرینڈ کر رہا ہے اور صارفین کی جانب سے نوجوان کے اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
 

Advertisement