گڈ بائے 2019: نیوزی لینڈ میں 2020 کا شاندار استقبال، سکائی ٹاور پر آتش بازی

Last Updated On 31 December,2019 04:37 pm

آکلینڈ: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی بھرپور تیاری جاری ہے، نیوزی لینڈ میں 2020 کا آغاز ہوگیا، شاندار آتش بازی کی گئی، اسکائی ٹاور پر جشن کا سماں ہے۔

دوسری جانب امریکا میں نئے سال کا سب سے بڑا جشن نیویارک ٹائم سکوائر کے مقام پر ہوگا جہاں کرسٹل بال کو آزمائشی طور پر روشن کیا گیا، بتیس ہزار ایل ای ڈی لائٹس سے خوبصورت نظارہ بن گیا۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں رنگارنگ لائٹس شو جاری ہے۔ بلند عمارتوں پر لیزر لائٹس سے شاندار منظر تخلیق کیے گئے، لائٹ شو 3 جنوری تک جاری رہےگا۔ برلن میں بھی برینڈن برگ گیٹ پر نئے سال کے سلسلے میں تقریب منعقد کی جائے گی۔