کسی دوسرے ملک کے ہیرو سے شادی کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے؟ مجھے پتا ہے، جمائما گولڈ سمتھ

Last Updated On 15 January,2020 10:24 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا بخوبی علم ہے کہ کسی دوسرے ملک کے ہیرو سے شادی کی کیا قیمت چکانا پڑتی ہے؟

تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ برطانوی شہزادی ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن میرکل کے حق میں بول پڑی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ ضروری نہیں کہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن میرکل کے طریقہ کار سے متفق ہوں لیکن میں جانتی ہوں شہزادی ڈیانا پر کیا گزرتی رہی ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ کسی دوسرے ملک کے ہیرو سے شادی کی کیا قیمت چکانی پڑتی ہے؟ اس بات کا مجھے پتا ہے۔ میڈیا مجھ پر کئی سالوں تک صرف میری نسل کے باعث حملہ کرتا رہا۔