ترکی میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 22 افراد جاں بحق، 500 زخمی

Last Updated On 25 January,2020 05:58 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہو گئی، 600 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں، زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

 ترکی کے مشرقی علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں عمارتیں لرز اٹھیں، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ ترکی میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 55 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز ترکی کے صوبے ایازگ سے 40 کلومیٹر دور تھا۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد 60 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے، 400 زائد امدادی ٹیمیں لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ چکی ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ترکی کے مشرقی علاقے زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ہمسایہ ممالک شام، لبنان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

Advertisement