ترکی میں کرونا کے دوسرے مریض کی تصدیق، بھارت میں عوامی اجتماعات پر پابندی

Last Updated On 13 March,2020 12:42 pm

استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں کرونا کا دوسرا مریض سامنے آ گیا، بھارتی شہر ممبئی میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔

دنیا بھر میں کرونا کا خوف پھیل گیا، برطانیہ میں فلو ہونے پر شہریوں کو سات روز تک الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ورلڈ ٹریول کونسل کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے سیاحت کے شعبے سے 50 ملین نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ کرونا کی وجہ سے مختلف ملکوں میں ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کروز شپ سروس بھی معطل ہے۔

کرونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا بھر کے ممالک نے سفری پابندیاں سخت کردیں، ترکی میں کرونا کا دوسرا مریض سامنے آ گیا جس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ بھارت میں کرونا وائرس کے سبب ممبئی میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔