ترکی نے سعودی عرب سے لوٹنے والے 10 ہزار عمرہ زائرین کو قرنطینہ کر دیا

Last Updated On 17 March,2020 10:16 am

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی نے سعودی عرب سے لوٹنے والے 10ہزار سے زائد عمرہ زائرین کو قرنطینہ کر دیا ہے۔

 

ترک میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے ایک عمرہ زائر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ہزاروں عمرہ زائرین کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

عمرے سے لوٹنے والے زائرین کی تعداد 10 ہزار ہے، قرنطینہ کے لئے ترکی نے طالب علموں کے مختلف ہاسٹلز کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی 12 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے جبکہ مجموعی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے، ترکی میں پہلے کرونا کیس کا اس وقت انکشاف ہوا جب ایک ترک باشندہ یورپ سے ترکی واپس لوٹا تھا تاہم اس کے بعد سے کرونا کے ڈیڑھ درجن مریض سامنے آئے ہیں۔

 

Advertisement