کورونا وائرس چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا: امریکی جنرل

Last Updated On 15 April,2020 06:34 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی جنرل نے کورنا وائرس سے متعلق چین کے حوالے سے پھیلی افواہوں کو مسترد کر دیا ۔

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی طور پر ہی ماحول میں موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وائرس چین کی تجربہ گاہ میں حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر نہیں بنایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیاس آرائیوں کا انٹیلی جنس حکام نے جائزہ لیا، ٹھوس شواہد وائرس کے قدرتی ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو پھر چینی وائرس کہا تھا جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی اس وائرس سے متعلق چین پر الزامات لگائے تھے جس کے بعد چین نے امریکا پر جوابی وار کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی تناؤ دیکھنے میں آیا تھا۔
 

Advertisement