جرمنی: گودام میں خوفناک آگ لگ گئی، 7 افراد زخمی

Last Updated On 28 April,2020 05:00 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے شہر بریمن میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گودام میں لگی آگ کے شعلے پندرہ میٹر تک فضا میں بلند ہوتے رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ کے باعث شہر کی فضا دھواں سے بھر گئی اور راکھ کے ذرات دور دور تک پہنچ گئے۔فائر بریگیڈ نے کافی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 7 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔