بھارت: کورونا وائرس روکنے کیلئے دو ریاستوں کے درمیان دیوار کھڑی کر دی گئی

Last Updated On 28 April,2020 05:52 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیےدو ریاستوں کے درمیان دیوار کھڑی کر دی گئی۔

بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آندھرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر 7 فٹ دیوار تعمیر کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیوار کی تعمیر کا حکم تامل ناڈو کے سرحدی ضلع کے کلکٹر نے دیا تھا۔ جن کا موقف ہے کہ لوگ طبی معائنہ کروائے بغیر ہی ریاستی حدود میں داخل ہوتے ہیں جس کی روک تھام کے لیے دیوار تعمیر کی گئی۔ تامل ناڈو میں کورونا وائرس سے اٹھارہ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔