واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے عیدالفطر کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تہنیتی ٹویٹ میں کہا ہے کہ عید کے مبارک موقع پر آپ سب کو دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ عید کے دوران طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔