تہران میں سلنڈر دھماکہ، 19 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے

Last Updated On 01 July,2020 10:10 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں سلنڈر دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.

دھماکہ تہران کے میڈیکل کلینک میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے، امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے شواہد اکھٹے کئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔