امریکی صدر سے ہر شہری کو خطرہ ہے، ٹرمپ کی بھتیجی کا کتاب میں دعویٰ

Last Updated On 10 July,2020 09:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ کی بھتیجی نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ایک خود پسند انسان ہیں جن سے اب ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے۔

میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں اپنے چچا کو دھوکے باز اور بدمعاش شخص قرار دیا۔ میری ٹرمپ نے لکھا کہ ان کے لیے کچھ بھی کافی نہیں ہوتا اور وہ ایک خود پسند شخص ہیں۔

کتاب میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے یونیورسٹی کے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے لیے ایک ذہین لڑکے کو اچھی خاصی رقم بھی دی، وائٹ ہاؤس نے کتاب میں کیے گئے دعووں کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے ٹرمپ امریکہ کے متنازع ترین صدر ہیں، کچھ عرصہ قبل قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی کتاب بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کا وائٹ ہاوس کے ملازمین بھی مذاق اڑاتے ہیں، ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس پالیسی ساز ادارے کی بجائے کھانے کیلئے لڑائی کا منظر پیش کرتے ہیں، حتی کہ موجودہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹرمپ سے متعلق کہا تھا کہ وہ گندگی سے بھرے ہوئے ہیں۔