ہماری کامیابی یقینی، لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ٹرمپ

Published On 04 November,2020 10:55 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بڑی کامیابی کا اعلان آج کروں گا، ہماری کامیابی یقینی ہے لیکن الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہم انہیں الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، پولنگ بند ہونے کے بعد ووٹ کاسٹ نہیں کیا جا سکتا۔