نومنتخب امریکی صدر پالتو کتے کیساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار

Published On 30 November,2020 10:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن پالتوکتے کےساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے۔

نومنتخب صدر کے آفس سے جاری بیان کے مطابق جوبائیڈن کا ٹخنہ مڑ گیا ہے، ڈاکٹرز ان کے ٹخنے کا معائنہ کریں گے، نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی عمر 78سال ہے۔ ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جوبائیڈن کو کئی ہفتے واکنگ بوٹ کا استعمال کرنا پڑ سکتاہے، دوسری جانب ان کے حریف صدر ٹرمپ نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ تاحال اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ امریکی انتخابات میں اسی تنازع کے سبب روسی صدر پوٹن نے جوبائیڈن کو مبارکباد نہیں دی۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک مخالف فریق یعنی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوبائیڈن کی فتح تسلیم نہیں کی جاتی، وہ ان کو مبارکباد نہیں دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے امریکہ روس تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔
 

Advertisement